پاکستان کے بین الاقوامی معاہدے ہیں لیکن کسی کے غلام نہیں ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے بل پرکمیٹی کے چیئرمین بیرسٹر علی ظفر سمیت اپوزیشن ارکان نے سوالات اٹھا دیے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ری ویو اینڈ ری کنسڈریشن بل 2020 پر بحث کی گئی۔
رکن کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کلبھوشن کو سزا پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ہوئی، حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم کیوں نہیں کر لیتی؟چیئرمین کمیٹی بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کے بین الاقوامی معاہدے ہیں لیکن کسی کے غلام نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے کو اتنی اہمیت دے دی گئی کہ اس کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں، یہ پسند نہیں آیا کہ عالمی عدالت نے حکم دیا اور ہم قانون بنانے لگ گئے، بل کے مطابق حکومت بھارتی جاسوس کو اپیل کا حق دے رہی ہے۔

وزیر قانون فروغ نسیم بولے کہ آپ نے بل پڑھا ہی نہیں، اگر ایک شخص کو قانون پسند نہیں آرہا تو کیا قانون ہی نہ بنائیں؟اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھا کہ ایسا قانون بنانا ہے تو کلبھوشن کو ویسے ہی بھارت کے حوالے کر دیں، صرف ایک شخص کیلئے قانون کیوں بنایا جا رہا ہے؟ پاکستانی شہریوں کو تو ملٹری کورٹس سے سزا کے بعد اپیل کا حق آج تک نہیں دیا گیا۔
اجلاس کے دوران بیرسٹر فروغ نسیم کمیٹی ممبران کے سوالات پر غصے میں آ گئے اور کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سب بولتے رہیں اور میں سنتا رہوں، وزیر ہوں، کسی کا نوکر نہیں، عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد قانون سازی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ بھارت پاکستان کی خلاف عالمی عدالت میں توہین عدالت کارروائی بھی کر سکتا ہے۔ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھاکہ عالمی عدالتِ انصاف میں توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔ چیئرمین کمیٹی نے وزیرِ قانون کی ان کیمرہ بریفنگ کی درخواست کے بعد بل پر بحث ملتوی کر دی۔

Recent Posts

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

2 mins ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

9 mins ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

19 mins ago

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

1 hour ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

1 hour ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

2 hours ago