آپ کو وزیراعلیٰ نامزد کرتا ہوں، مبارک ہو، عمران خان کا پرویز الٰہی سے مکالمہ

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت کے بدلے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔وزیراعظم عمران خان اور ق لیگ کے وفد کی ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری پرویز الٰہی سے کہا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے، میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں، میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اعلامیے کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب نامزدکرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ اداکیا

اور کہا کہ آپ کے اعتماد پر ان شاء اللہ پورا اتروں گا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق بطور اتحادی آپ کیساتھ بھرپور تعاون کریگی، اتحادی کی حیثیت سے مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پیر کوپاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات کی جس میں تمام معاملات طے ہوگئے۔بیان کے مطابق (ق)لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا ہے۔بیان کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا۔ بعد ازاں معاون خصوصی شہباز گل نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز گل نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ (ق)لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا۔ دریں اثناء وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان کے ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ (ق)لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا اور وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا تھاکہ معاملات طے پاگئے ہیں۔ادھر مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا۔ترجمان (ق)لیگ کے مطابق طارق بشیرچیمہ نے استعفیٰ قومی اسمبلی کی سیٹ سے نہیں دیا ہے۔ترجمان کاکے مطابق سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے طارق بشیر چیمہ کو مستعفی ہونے کی اجازت دی ہے۔

Recent Posts

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

1 min ago

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…

20 mins ago

وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…

32 mins ago

پاکستان میں پلاسٹک انسانی صحت اور قدرتی ماحول کس طرح تباہ کر رہاہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…

42 mins ago

ریمبو کی بیوی اداکارہ صاحبہ نے شادی کے بعد کئی سال نیا سوٹ کیوں نہیں خریدا ؟حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…

54 mins ago

احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، 2 استعفے آ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں…

57 mins ago