نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد سہیل نے ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جہاں وکیل راجا رضوان عباسی نے ایف آئی آر پڑھی اور کہا کہ 20 جولائی کو رات ساڑھے 11 بجے شوکت مقدم کی مدعیت میں ایف آئی آر درج ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے میرے مؤکل نے عوامی سطح پر اس قتل کی مذمت کی اور ہم متاثرہ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ہم اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں کھڑے۔وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر کے سامنے ملزم کے بیان کو بنیاد بنا کر والدین کو بھی تفتیش میں شامل کیا گیا حالانکہ انہیں نہیں پتا تھا کہ گھر میں کوئی ایسا کام ہو رہا ہے جہاں نور اور ظاہر موجود تھے۔

رضوان عباسی نے کہا کہ ہم نے کون سی معلومات غلط دیں، کون سے ثبوت چھپائے کیونکہ ریکارڈ پر ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔اس موقع پر پراسیکیوٹر نسیم ضیا نے کہا کہ ملزم کی والدین کے ساتھ بات ہورہی تھی لیکن انہوں نے پولیس کو آگاہ نہیں کیا، جب نوکر نے فون کیا تو اس وقت وہاں واقعہ ہو رہا تھا اور انہوں نے پولیس کے بجائے تھراپی ورک والوں کو بھیجا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم سے پستول بھی برآمد ہوا ہے، پستول ملزم کے والد نام پر رجسٹرڈ ہے۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ کال، سی ڈی آر، ڈی وی آر، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے بد دیانتی کی بنیاد پر اپنے بچے کو بچانے کی کوشش کی۔پراسیکیوٹر نسیم ضیا نے کہا کہ اس مرحلے پر ضمانت کی درخواست مسترد ہونی چاہیے۔جس پر شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ شوکت مقدم نے پولیس کی موجودگی میں اپنی بیٹی کی لاش دیکھی، سی سی ٹی وی اور سی ڈی آر کا ریکارڈ جمع ہو چکا ہے، جو ملزم کے والدین کو کیس سے منسلک کرتا ہے۔محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان۔

Recent Posts

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

21 mins ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

28 mins ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

38 mins ago

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

1 hour ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

2 hours ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

2 hours ago