لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ’ پی ٹی آئی ‘ ہٹا دیا۔علیم خان کی جانب سے ’ پی ٹی آئی ‘ نکال کر نام عبداعلیم خان رکھا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ان کا آفیشل اکاؤنٹ کا بلیو ٹک بھی ہٹا دیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق بلیو ٹک مذکورہ سوشل میڈیا کی پالیسی کے تحت نام کی تبدیلی پر ہٹایا گیا۔
دوسری جانب ن لیگ نے علیم خان کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کا اشارہ دے دیا۔ ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ ہماری پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہے، علیم خان ہمارے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ اتحادی ہونے کی وجہ سے کچھ باتیں مجبوری میں قبول کی جاتی ہیں، ق لیگ اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ چوہدری شجاعت کا فیصلہ حتمی ہوگا، امید ہے وہ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کوسرپرائزاتنا بڑاملا ہے کہ انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آرہی، پہلے پرویزالٰہی کی بات تھی اب علیم خان کی بات کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تومٹھائیاں کھا کربیٹھی تھی حکومت نےسرپرائز دے دیا، اتحادی ہمارےساتھ تھے اور ہمارے ساتھ رہیں گے، اتحادیوں کووزارت دینےکاہمیں ہی فائدہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق بطور اتحادی آپ کےساتھ بھرپور تعاون کرےگی، اتحادی کی حیثیت سے مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری پرویز الٰہی سے کہا کہ میں نےعثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے، میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں، میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…