سعودی عرب آنے کے خواہشمندوں کے لیے کون سی ایپ ضروری قرار دیدی گئی؟اہم خبر

ریاض(قدرت روزنامہ) بیرون ملک سے سعودی عرب آنے کے خواہش مند مسافروں کیلئے مملکت کے آن لائن پلیٹ فارم توکلنا نے اہم وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ توکلنا پر اپنے قیام کی جگہ بھی بتانا ہوگا، دریں اثنا مختلف سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے مملکت آنے والے مسافروں کو توکلنا ایپ پر اپنا اندراج کرانا لازمی شرط ہے، اسی ضمن میں آن لائن پلیٹ فارم نے وضاحت اور اندراج کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اندراج کے لیے پہلے توکلنا ایپ ڈائون لوڈ کریں، بعد ازاں پلیٹ

فارم پر موجود تسجیل جدید نئے اندراج کے خانے کو پش کیا جائے، یہ مرحلہ عبور کرنے کے بعد زائر (وزیٹر یا خلیجی) میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پھر سسٹم ضروری معلومات کے اندراج کا تقاضا کرے گا۔مطلوبہ معلومات میں پاسپورٹ یا خلیجی شناختی کارڈ نمبر، شہریت، تاریخ پیدائش اور موبائل نمبر شامل ہیں۔مذکورہ بالا معلومات کے اندراج کے بعد منظوری کو پش کریں جس کے بعد موبائل پر شناختی کوڈ آئے گا جسے ایپ میں انٹر کریں اور اپنا پاسورڈ ڈالیں، اس طرح ایپ پر آپ کا اندراج ہوجائے گا۔توکلنا پر اپنے قیام کی جگہ بھی بتانا ہوگا، دریں اثنا مختلف سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کے گرم ترین علاقے میں زندگی کا چلن کیسا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیکب آباد پاکستان کا گرم ترین علاقہ ہے۔ یہ صوبہ سندھ اور…

2 mins ago

کیا بجلی کے بل حکمرانوں کے وعدوں سے مطابقت رکھتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام انتخابات سے قبل ہر سیاسی رہنما عوام سے وعدے کرتا ہے…

8 mins ago

کراچی سٹی کورٹ، جہاں رشوت کے عوض قیدیوں کے لیے بہت کچھ میسر ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گولڈ میڈلسٹ انجینیئر ارتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم…

18 mins ago

ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر امریکی صدر جو بائیڈن کی جگہ کون لے سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا…

25 mins ago

ایف بی آر نےمالی سال 2024 کے لیےمتوقع ٹیکس وصولی کانظرثانی شدہ ہدف بھی عبورکرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 24-2023 کے…

34 mins ago

گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ…

41 mins ago