پی ٹی آئی کے ناراض رکن قومی اسمبلی کا وزیراعظم کے خط کے حوالے سے بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی باسط بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے خط کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ ‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے پیر کو عمران خان بنی گالا میں بیٹھے ہوں گے اور ہمارا کردار ان کے خلاف ہو گا۔باسط بخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں اور عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے اور کوئی واپس نہیں آئے گا، یہ خوش فہمی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسلام کو سیاست میں کیوں لا رہے ہیں ؟ کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ گیم چلی گئی ہے۔وزیراعظم کی جانب سے خط لہرانے کے معاملے پر باسط بخاری نے کہا کہ ایک لیٹر یورپی یونین کا ہے جو انہوں نے ہر ملک کے وزیراعظم کو لکھا ہے، جو کہ معمول کا خط ہے، اس کو ہائی لائٹ کر دیا۔

دوسری جانب لیگی رہنما احسن اقبال نے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے وزیر اعظم کو بڑی پیش کش کر دی ۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیش کش کی کہ وزیر اعظم عمران خان سکیورٹی تھریٹ والا خط اپوزیشن کو دکھائیں ہم سب مل کر اس دھمکی کا مقابلہ کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے خط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پیر کے روز پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر خط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ خط سچا ہوا تو عمران خان کا ساتھ دوں گا، عمران خان کے خلاف ہماری جمہوری جنگ ہے، عمران خان کو غیرملکی مداخلت کا الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، مداخلت ہوئی ہے تو پارلیمان کو شواہد دکھائے جائیں، فارن فنڈنگ کے بارے میں عمران خان کی کیا رائے ہے۔
جبکہ اس پریس کانفرنس سے قبل جاری ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجہیات تراشنا شروع کر دیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا، اسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے، کرپٹ ترین اور نااہل ترین حکومت بنائی۔شہباز شریف نے کہا کہ کسی شک یا غلطی میں نہ رہیں، تم ہار چکے ہوں کیونکہ تم سے قوم کو بیوقوف بنایا۔

Recent Posts

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

1 min ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

26 mins ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

53 mins ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

58 mins ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

1 hour ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

1 hour ago