اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم سمیت تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامز ملزمان کے ناموں کو ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔کیس میں نامز ایم این اے جام عبدالکریم ،رکن سندھ اسمبلی جام اویس، نیاز سالار، حیدر علی اور میر علی کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
پیپلز پارٹی کے رکنِ اسمبلی جام عبدالکریم کو پاکستان پہنچنے پر حراست میں لے لیا جائے گا۔خیال رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم بجار نے دبئی سے پاکستان واپسی کی ٹکٹ بک کروا لی ہے۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق جام عبدالکریم وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ووٹ کاسٹ کریں گے اورمنگل کی صبح غیر ملکی ائیر لائن ای کے 612 سے اسلام آباد پہنچیں گے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالا تھا اوروفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ان کی گرفتاری کا عندیہ دیا تھا۔وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے گرفتاری کی اطلاعات پر ایم این اے رکن قومی اسمبلی جام عبد الکریم بجار نے عدالت سے رجوع کیا اور سندھ ہائیکورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام عبد الکریم بجار کی 10 یوم کیلیی 5 لاکھ روپے کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے جام عبدالکریم کی شیخ رشید اور عمران اسماعیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…