پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا معاملہ آزاد رکن اسمبلی جگنو محسن نے بڑا اعلان کر دیا

اوکاڑہ ٗ لاہور(قدرت روزنامہ)گزشتہ ساڑھے3 سال سے پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت برقرا ر رکھنے والی حلقہ پی پی184سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے عمران خان کے نامزد وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ کسی بھی صورت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔روزنامہ جنگ میں وارث حیدری کی خبر کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کی صورت میں وہ میاں نوازشریف کے وزیر اعلیٰ کے نامزد امیدوار کو ووٹ دیں گی۔وزیرا عظم عمران خان کی طرف سے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا منصب دئیے جانے کے

بعد وزیر اعظم کیخلاف قومی اسمبلی میں جمع تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کی سیاست نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں ممکنہ طور پر نئے قائد ایوان کی حیثیت سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے پنجاب اسمبلی میں موجود آزاد ارکان اسمبلی کی حیثیت بڑھ گئی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھر ی پرویز الہی کی بطور وزیر اعلی نامزدگی کے سیاسی درجہ حرارت کافی گرم ہو گیا ۔ بنی گالہ میں ہو نیوالی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے چودھری پرویز الہی کو وزیر اعلی نامزد کیا۔اسی دوران عثمان بزدار سے استعفیٰ بھی لیا گیا۔پرویز الہٰی کو کہا گیا کہ اعتماد کے ووٹ والے دن تحریک انصاف آپ کو ووٹ دے گی۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان نے ق لیگ کے پرویزالہی کی بطور وزارت اعلی پنجاب نامزدگی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ منحرف رکن اشرف انصاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کئے جانے پر وہ ان کا مکمل ساتھ دیں گے او رپرویزالہی کو بطور وزیراعلی پنجاب ووٹ دیں گے ہمارے گروپ کے ارکان کی تعداد 7 ہے جب کہ مزید 15 ن لیگی ارکان پرویز الہی کو ووٹ دیں گے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)یونس انصاری نے دعوی کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 6 ممبران عمران خان کے ساتھ ہیں۔ ایک بیان میں یونس انصاری کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت میں ن لیگ کے 6 ارکان آج وزیراعظم سے ملیں گے۔ان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کا دعوی ہے کہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ہمارے گروپ کے ارکان کی تعداد7 ہے، پنجاب کی سیاست میں وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ ہیں، وزیراعظم اگر پرویز الہی کو وزیراعلی نامزد کریں گے تو حمایت کریں گے۔ اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کے وزیراعلی نامزد ہونے پر ن لیگ کے 15 مزید ارکان ووٹ دیں گے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان سے پرویز الہیٰ کی ملاقات کے دوران وزیراعلی عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ حکومت نے چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی نامزد کردیا ہے اور پرویز الہی نے وزیراعلی پنجاب بننے کی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی ہے۔

Recent Posts

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

7 mins ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

34 mins ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

40 mins ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

44 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

58 mins ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago