پاک آسٹریلیا وائٹ بال میچز خدشات کا شکار، آسٹریلوی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگیا، آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم آج کا میچ کھیلے گی، بقیہ میچز خدشات کا شکار ہیں . آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایشٹن ایگر کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے .

ایشٹن ایگر سے قبل جوش انگلس کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا نے کی تھی .

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں 13 فٹ کھلاڑی دستیاب ہیں . واضح رہے کہ مہمان ٹیم کے فزیو برینڈن ولسن کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا . پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ شیڈول ہے .

. .

متعلقہ خبریں