صبح اطلاع ملی تھی کہ حلف اٹھانا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے صبح اطلاع ملی تھی کہ حلف اٹھانا ہے۔لوگ حلف برداری کے لیے شیروانیاں سلوا کر رکھتے ہیں۔تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ تقریب کے لیے کپڑے کس نے دئیے۔عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان واقعی کشمریوں کے محسن ہیں۔
آزا د کشمیر میں بھی احتساب کا نظام لائیں گے۔آزاد کشمیر کی ریاست کو کرپشن سے پاک کریں گے۔ خیال رہے کہ آزادکشمیر کے نومنتخب وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔ عبدالقیوم نیازی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبرکوشکست دے کر وزیراعظم منتخب ہوئے۔

قانون سا ز اسمبلی میں رائے شماری کے دوران عبد القیوم نیازی نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں۔ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 سے الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں اور 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 2011 تک وزیر خوراک بھی رہ چکے ہیں۔
وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد عبدالقیوم نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایت سے ہٹ کر آزاد کشمیر میں تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، رول ا?ف لا اور تحریک ا?زادی کشمیر کے مشن پر چلیں گے، عمران خان کی کوششوں سے جو فائر بندی ہوئی ہے، اس سے کافی فرق پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ساری اپوزیشن ہماری اپنی ہے، ہماری ریاست کے رہنے والے لوگ ہیں، کوئی مسئلہ نہیں، اپوزیشن تو ہونی چاہیے، اپوزیشن کے بغیر پارلیمانی ہی نہیں ہے، اتنے بڑے قد کاٹھ کے لوگ اپوزیشن میں ہیں، ہم انہیں خوش ا?مدید کہتے ہیں۔
دریں اثناء نو منتخب وزیراعظم آزادکشمیر سردار قیوم نیازی کو حلف کے بعد سلامی دی گئی ۔ ایوان وزیراعظم میں منعقد ہونے والی تقریب میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔ تقریب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی شریک ہوئے

Recent Posts

ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…

5 mins ago

وی پی این کے استعمال پر پابندی: سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب، وزارت آئی ٹی کی شرکت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…

12 mins ago

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

52 mins ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

60 mins ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

1 hour ago

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

2 hours ago