سجل علی، احد رضا میر کی طلاق کی وجہ کونسی اداکارہ بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی سوشل میڈیا و دیگر شعبے تا حال اپنی پسندیدہ فنکار جوڑی، اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی طلاق کی خبروں سے پھیلنے والی افسردگی سے باہر نہیں آ سکے ہیں جبکہ اس طلاق سے متعلق اب ایک نیا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ روز صحافی مطلوب طاہر کا ایک ویڈیو بیان وائرل رہا جس میں اُن کی جانب سے سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان ہونے والی طلاق کی وجہ احد رضا میر کے دل پھینک اور متعدد معاشقوں کو ٹھہرایا گیا تھا۔صحافی مطلوب طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب ہی جانتے ہیں کہ احد رضا میر کیسی طبیعت کے مالک انسان ہیں، احد رضا میر ایک دل پھینک فنکار ہیں۔

مطلوب طاہر کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ احد رضا میر ایک بار شوبز انڈسٹری ہی کی ایک اداکارہ (مشہور اسٹار) کے ساتھ پکڑے گئے تھے۔

مطلوب طاہر کی اس ویڈیو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ اب ایک نیا دعویٰ سامنے آ گیا ہے جس میں کہا جا رہا ہے اس جوڑی کی علیحدگی اداکارہ ہانیہ عامر کے سبب ہوئی ہے۔

ناصرف مطلوب طاہر بلکہ انٹرنیٹ صارفین بھی اب اس کہانی میں ہانیہ عامر کا نام لے رہے ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شادی سجل علی کی وجہ سے نہیں بلکہ احد رضا میر کے مختلف معاشقوں کے سبب ٹوٹی ہے۔

Recent Posts

حکومت منافقت سے کام نہ لے، گوادر میں باڑ نہیں لگانے دیں گے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی ریلی ، ریلی میں…

8 mins ago

وندر میں نان بائیوں کی من مانیاں، روٹی کی قیمت میں کمی نہ آسکی

وندر(قدرت روزنامہ)وندر میں تندور مالکان اور نان بھائیوں کی من مانیاں ملک بھر میں آٹا…

20 mins ago

چھے ہفتے قبل ڈاکوﺅں کے ہاتھوں اغوا صحبت پور کا رہائشی بازیاب ہوگیا

صحبت پور(قدرت روزنامہ)چھ ہفتے قبل سکھر سندھ کے علاقے سے اغوا ہونے والا صحبت پور…

35 mins ago

زمیندار خود کو تنہا نہ سمجھیں، حکومتی رویے کیخلاف آواز اٹھائیں گے، رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے…

39 mins ago

فارم 47 کے حوالے سے بیان دینے پر انوار الحق کاکڑ کو تحویل میں لیا جائے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ…

47 mins ago

بابراعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے

ڈبلن(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان…

1 hour ago