کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ا نسانیت کی خدمت افضل عبادت ہے ، ہمیں عملاً مسلمان ہونا چاہیے . یہ بات انہوںنے نواں کلی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی .
نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت، ظلم جبر وناانصافیوں اور افراتفری سے معاشرے کو نکالنا افضل عبادت ہے جس سماج میں لوگ اپنی بچیوں کو زندہ دفنایا کرتے تھے حضرت محمدﷺنے اس سماج میںعورت کے سماجی ،معاشی، معاشرتی حقوق کا تعین کیا . انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اصل دین اور مذہب ہے حضرت محمد ﷺ نے ہمیں انسانیت کا درس دیا، انسانیت شیوہ پیغمبریﷺ ہے . انہوںنے کہا کہ مسلمان دیکھنا اور ہونا دو الگ الگ چیزیں ہیں ہمیں عملاً مسلمان ہونا چاہیے .
. .