اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سبز مرچ بھی ایسی ہی ایک سبزی ہے جس میں وٹامن سی کی مقدار موجود ہے۔سبز مرچ میں وٹامن A بھی پایا جاتا ہے جو ہماری بینائی کے لئے بہترین ٹانک ہے ایسے خواتین حضرات جن کی نظر کمزور ہو انھیں ایسی سبزیاں اور پھل استعمال کرنی چاہئیں جن میں وٹامن A کی مقدار زیادہ ہو۔اس کے علاہ سبز مرچ میں B6، کاپر، پوٹاشیم، آئرن، کاربوہائیدریٹ اور پروٹین بھی پائی جاتی ہے۔سبز مرچ میں پائے جانے والے تمام اجزاء ہماری صحت کی ضمانت ہیں۔ کے فوڈ کی رپورٹ کے مطابق اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ
ہم اس سبزی میں پائے جانے والے اجزاء سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اسے اپنے روزمرہ کے کھانوں میں استعمال کریں۔سبز مرچ انسانی جسم میں مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔ اگر اسے سلاد کے طور پر استعمال میں لایا جائے تو یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ سبز مرچوں کو کبھی بھی ہاتھ میں پکڑ کر نہ کاٹیں بلکہ ماربل یا لکڑی کے تختے پر رکھ کاٹی جائیں اس طرح خصوصاً خواتین جلن سے بچ سکتی ہیں۔ایک دلچسپ بات اور کہ ہری مرچ کے کھانے سے آپ کا موڈ خوشگوار رہتا ہے۔اس میں موجود Endorphin ایک ہارمونز ہے جو آپ کے دماغ تک جاتا ہے اس کی وجہ سے ہی آپ کا موڈ اچھا رہتا ہے۔پھیپھڑوں کے کینسر میں سبز مرچ کا استعمال مفید رہتا ہے۔ سبز مرچ ہماری ہڈیوں کو مظبوط اور توانا بناتی ہے۔ سبز مرچ کے استعمال کرنے والوں میں بڑھتی عمر کے اثرات دیر سے ظاہر ہوتے ہیں۔ چہرے سے جھریوں کا خاتمہ کرتی ہے۔ سبز مرچ کے استعمال سے قبض کا مرض نہیں ہوتا۔ سبز مرچ کو کھانسی میں کھانا مفید ہوتا ہے۔ سبز مرچ افعال معدہ کو درست رکھتی ہیں۔ سبز مرچ کا استعمال ہیضہ ہو جانے کی صورت میں کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔ سبز مرچ کا استعمال آنکھوں اور بینائی کے لئے فائدہ مند ہے۔ سبز مرچ ہماری جلد کے لئے بھی مفید ہے۔سبز مرچ شراب نوشی سے ہونے والے برے اثرات کا خاتمہ کرتی ہے۔سبز مرچ ہمیں کھانا ہضم کرنے میں ہماری مددگار ہے۔ سبز مرچ ہمارے جسم سے فالتو چربی کم کر دیتی ہے جس سے ہمارے وزن میں کمی ہوتی ہے۔ سبز مرچ کے استعمال سے ہمارے جسم میں موجود ٹشو بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔سبز مرچ سردی کے موسم میں ٹھنڈک سے بچاتی ہے۔سبز مرچ قلب میں تحریک پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…