فیصل سبزواری، مدیحہ نقوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

کراچی (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل سبزواری اور پاکستان کی معروف میزبان مدیحہ نقوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔مدیحہ نقوی نے انسٹاگرام پر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سناتے ہوئے بے بی شاور کی تصاویر جاری کیں۔

اپنی پوسٹ میں مدیحہ نقوی نے کہا کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش تین شعبان کو ہوئی، جوڑے نے بیٹے کا نام سید زائر حسین سبزواری رکھا ہے۔مدیحہ نے اپنی پوسٹ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
ساتھ ہی انہوں نے بے بی شاور کی تقریب کا انعقاد کرنے والوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی نے جولائی 2019 میں خاموشی سے شادی کی تھی۔
4 اگست 1975 میں پیدا ہونے والے فیصل سبزواری 2002 میں ایم کیو ایم کے سب سے کم عمر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، 2008 اور 2013 میں بھی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔فیصل سبزواری اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں اور انہوں نے گزشتہ برس پہلی بار سینیٹ کا انتخاب لڑا۔

Recent Posts

ایک ایسے واقعے کا ایشو بنایا گیا جو سرے سے ہوا ہی نہیں تھا، وہ بچی زیادتی کا نہیں گھٹیا سیاست کا شکار ہوئی ،مریم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ایسے واقعے کا ایشو بنایا…

5 mins ago

نجی کالج میں بچی سے زیادتی نہیں ہوئی واقعہ جھوٹا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں…

6 mins ago

ایس سی او کانفرنس میں 8دستاویزات پر دستخط، چین کو چیئر دینے کی حمایت، شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈ آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس کا اعلامیہ…

8 mins ago

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

لندن(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ…

30 mins ago

جامعات میں کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی ، غیر ضروری بلڈنگز تعمیر نہیں ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان کااجلاس میں فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی و انتظامی…

42 mins ago

کافی پینے سے یادداشت اور دماغی کارکردگی بہتر ہوتی ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ)کافی اور یادداشت کے درمیان تعلق پر مختلف تحقیقات نے اہم نتائج پیش…

43 mins ago