اہلیہ نے بھیجا ہو گا، سراج الحق کا وزیراعظم کے خط پر دلچسپ تبصرہ

سوات (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے جلسے میں جو خط ہلا کر دکھایا ہے یہ خط کسی اور نے نہیں بلکہ ان کی ناراض اہلیہ نے بھیجا ہے۔جنگ اخبار کے مطابق مینگوہ جلسہ سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ عمران خان کو کوئی اور خط نہیں بھیجتا بلکہ ان سے صرف ان کی اہلیہ ناراض ہیں جنہوں نے خط بھیجا ہو گا۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو کہتا ہوں کہ قوم کو مزید انتشار کا شکار نہ کریں۔ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ نئے انتخابات کی جانب جائیں۔ اپوزیشن رہنمائوں کو بتا دیا کہ ہم ان کا حصہ نہیں، پی ٹی آئی کو بھی کہا ہے کہ جماعت اسلامی آپ کے ساتھ نہیں۔ آزمائے ہوئے مسترد لوگوں کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
ہمارا مقابلہ گالم گلوچ بریگیڈ سے ہے۔

جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے سیاست کر رہی ہے، ہم اسلامی فلاحی معاشرہ کی تشکیل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں حکومتی خرچے پر اتوار کو مایوسی کی شام منائی گئی۔ تکبر اور غرور ہار گئے،وزیراعظم میں سیاسی سوجھ بوجھ ہے تو 31مارچ سے پہلے استعفا دے کر گھر چلے جائیں۔ وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم بھی کہنے والے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔
پی ٹی آئی ناکامیوں اور نامرادیوں کی داستان ہے، حکومتی پارٹی نے ملک کو مزید اندھیروں میں دھکیلا۔ قوم حکمرانوں کے لیے جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں دن کو دنگل کھیلنے والے رات کو اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ حکمران اشرافیہ برسہابرس سے قوم کو بے وقوف بنا رہا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ظالموں سے جان چھڑائی جائے اور اسلامی فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھی جائے۔ قوم سے کہتا ہوں کہ جماعت اسلامی کو خدمت کا موقع دے۔ ہمارا عزم ہے کہ ملک کو کرپشن اور بددیانتی سے پاک کریں گے۔ پاکستان میں قرآن و سنت کا نظام رائج کیا جائے گا۔

Recent Posts

پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم پی ٹی ایم کو متنازع زمین پر قومی جرگے سے روک دیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم پی ٹی ایم کو متنازع زمین پر جلسے کے…

1 min ago

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر…

43 mins ago

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی سے 2647 ڈالر کا ہوگیا کراچی…

56 mins ago

منظور پشتین سمیت 52 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا…

1 hour ago

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا کراچی (قدرت روزنامہ)رواں مالی…

1 hour ago

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیئے،حکم امتناع جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کو میرٹ…

2 hours ago