چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال۔۔۔ ایف آئی اے نےپیپلزپارٹی کے 15سینئر رہنماؤں کو طلب کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر پیپلزپارٹی کے 2صوبائی وزراء، 8 اراکین اسمبلی سمیت 15 رہنماؤں کو طلب کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس کے خلاف نازیبا تقریر کے معاملے پر گرفتار ملزم کے موبائل فون سے پیپلزپارٹی کے ان رہنماؤں سے رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں، ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے معاملے کی تحقیقات کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، وزیر

تعلیم سعید غنی کو طلب کیا گیا ہے، ان کے علاوہ پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی جن میں ناز بلوچ، شہلا رضا، نفیسہ شاہ، قادر مندوخیل، قادر پٹیل اور شاہدہ رحمانی شامل ہیں انہیں بھی طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ان افراد کے علاوہ پیپلزپارٹی کے 7 عہدیداروں کو بھی طلب کیا گیا ہے، تمام رہنماؤں کو 12 اور 13 اگست کو ایف آئی اے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Recent Posts

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

40 mins ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

47 mins ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

57 mins ago

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

2 hours ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

2 hours ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

2 hours ago