چند ووٹوں کیلئے پاکستان کا بہترین وزیر اعلیٰ بھی قربان کر دیا گیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ٗ لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پہلے یہ کہتے تھے کہ عثمان بزدار پنجاب کا بہترین وزیر اعلیٰ ہے ، پھر چند ووٹوں کے لئے پاکستان کا سب سے بہترین وزیر اعلیٰ قربان کر دیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کے سینکڑوں کیسز ہیں جن میں اربوں کی کرپشن ہے ، ن لیگ کے خلاف بنائے کیسز عوام کے سامنے رکھیں ، پی ٹی آئی کی کرپشن کا حساب بھی ہوگا لیکن عوام

کے سامنے ہوگا، ملک کے حالات دیکھ لیں، آئی ایم ایف کی رپورٹ پڑھ لیں تو آپ کو علم ہو جائے گا کہ ہم کتنے گہرے کھڈے میں گرے ہوئے ہیں اور حکمرانوں کی آنکھیں بند ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان نے گزشتہ چار سال میں ہر معاملے پر یو ٹرن لیا ہے ، عمران خان بلیک میل نہیں ہوتے بلکہ یو ٹرن لیتے ہیں ، وہ غلط بیانی کرتے ہیں ۔ پنجاب اپنی تاریخ کے نام نہاد بہترین وزیر اعلیٰ سے محروم ہو گیا ہے ۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کو عثمان بزدار کوہٹانے اورانکے جرائم کی لسٹ شیئر کرتے ہوئے کہاکہ کشتی ڈوبنے کی خبر ملنے کے ساتھ ہی فیاض چوہان بھی بل سے باہر نکل آئے ہیں،ہماری تیاری ہے یہ نہیں اب آپکو پتہ چل جائے گا،عثمان بزدار ساڑھے تین سال انڈرٹریننگ تھا اس لیے عدم اعتماد لائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار نے بولنا نہیں کھانا اور کھلانا سیکھا یہی انکا سب سے بڑا جرم ہے۔ بنی گالہ اینڈ کمپنی کا سہولت کار بننا عثمان بزدار جرم نمبر دو ہے۔فرح خان کے اشاروں پر اے سی اور ڈی پی او کے تبادلے کرنا عثمان بزدار کا جرم نمبر تین ہے۔شہبازشریف کے خوشحال پنجاب کو کنگال پنجاب بنانا عثمان بزدار کا جرم نمبر چار ہے۔قومی خزانے سے اپنے فیملی کو مہنگی شاپنگ اور نئی گاڑیاں خرید کردینا عثمان بزدار کا جرم نمبر پانچ ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام کو سیکرٹریٹ کے نام پر لالی اپ دینا عثمان بزدار کا جرم نمبر چھ ہے۔جنوبی پنجاب کا مختص کردہ بجٹ فراڈ کارڈ پر خرچ کرنا عثمان بزدار کا جرم نمبر سات ہے۔عثمان بزدار کے جرائم کی لسٹ طویل ہے جو گنوائی نہیں جاسکتی۔عمران خان پاکستان کی تاریخ اور عثمان بزدارپنجاب کی تاریخ کے نالائق ترین مہرے ثابت ہوئے ہیں ۔

Recent Posts

پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم پی ٹی ایم کو متنازع زمین پر قومی جرگے سے روک دیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم پی ٹی ایم کو متنازع زمین پر جلسے کے…

3 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر…

45 mins ago

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی سے 2647 ڈالر کا ہوگیا کراچی…

57 mins ago

منظور پشتین سمیت 52 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا…

1 hour ago

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا کراچی (قدرت روزنامہ)رواں مالی…

1 hour ago

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیئے،حکم امتناع جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کو میرٹ…

2 hours ago