ممنوعہ فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ پی ٹی آئی کی اکبر ایس بابر کو الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دینے سے فوری روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت میں کہا کہ الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو سن کر فیصلہ کریں گے۔ وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی دستاویزات پر اکبر ایس بابر کو دلائل سے روکیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کسی شخص

کو الیکشن کمیشن میں مختصر دلائل کا حکم کیسے دے سکتے ہیں؟ وکیل انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی بنائی تھی جس کے ٹی او آر دیے گئے۔ سیکیورٹنی کمیٹی نے اسٹیٹ بنک سے معلومات خود لیں ان کا اکبر ایس بابر سے تعلق نہیں۔ وکیل نے کہا کہ جو معلومات ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر الیکشن کمیشن نے خود لیں ان کو اکبر ایس بابر سے شئیر نہیں کر سکتے۔ عدالت نے کہا کیا آپ چاہتے کہ الیکشن کمیشن نے جو معلومات خود لیں اس تک اکبر ایس بابر کو رسائی نا دیں؟ قانون پڑھ کر بتائیں کہاں الیکشن کمیشن کو ایسی معلومات تک کسی کو رسائی دینے سے روکا گیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ کے لیے ہے کہ اتنا مت گھبرائیں۔ اسکورٹنی کمیٹی نے تو اکبر ایس بابر کو اتنا وزن ہی نہیں دیا خور رپورٹ تیار کی۔ الیکشن کمیشن پر کوئی پابندی نہیں وہ کسی بھی ادارے کو بلا کر معلومات لے سکتا ہے۔ وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں الیکشن کمیشن اپنے اختیار سے باہر نہیں جا سکتا ہے۔ عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لیے آپ جوڈیشنل آرڈر کے ذریعے کوڈ آف کنڈکٹ بنوانا چاہ رہے ہیں؟ وکیل انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو معلومات خود لیں ان میں اکبر ایس بابر کی زیرو معلومات ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا آپ کے جواب سیکرٹ ڈاکومنٹ ہیں؟ ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر…

41 mins ago

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی سے 2647 ڈالر کا ہوگیا کراچی…

53 mins ago

منظور پشتین سمیت 52 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا…

1 hour ago

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا کراچی (قدرت روزنامہ)رواں مالی…

1 hour ago

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیئے،حکم امتناع جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کو میرٹ…

2 hours ago

حکومت کا توانائی شعبے کی اصلاحات کیلئے بڑا اقدام ،بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے انڈپینڈنٹ مارکیٹ بنانے کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے ایک انڈپینڈنٹ…

2 hours ago