یہ کیسی عالمی سازش ہے کہ چپڑاسی تک کو پتہ نہیں رانا ثناء اللہ کا وزیر داخلہ شیخ رشید کو جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ کیسی عالمی سازش ہے جس کا چپڑاسی تک کو پتا نہیں؟ . وفاقی وزیر شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمران خان دو گھنٹے یوتھیوں کا سر کھاتا رہا اور آخر میں جھوٹا خط نکال کر لہرادیا .

روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ ابھی گوجرانوالہ ہی پہنچا تھا کہ باس اور چپڑاسی کا رنگ اُڑ گیا، یہ اڑی اڑی رنگت بتا رہی ہے کہ باس

اور چپڑاسی اچھے خاصے گھبرائے ہوئے ہیں . قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے جلسے تو سارے راستے میں میری توقع سے زیادہ کم ہیں، راستے میں کسی بھی جگہ چار پانچ ہزار سے زیادہ لوگ نہیں تھے . ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا تاریخی عوامی سمندر کا اجتماع ہوا جس پر وزارت داخلہ پولیس اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں . دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو صوبے اور وفاق میں جائز قرار دیتے ہوئے ان مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے . میڈیا رپورٹ کے مطابق عدم اعتماد کے معاملے پر (ن )لیگ کے وفد نے گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی جس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی . ملاقات میں (ن )لیگ کی جانب سے احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، سعد رفیق جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول،عامر خان، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور امین الحق شریک تھے . ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی ن لیگ سے تمام معاملات پر مشاورت مکمل ہوگئی اور (ن )لیگ نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو صوبے اور وفاق میں جائز قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے اس حوالے سے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی . ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کے مطالبات کو متفقہ طور پر دورکرنے پر مشاورت کی گئی اور یہ بھی طے پایا کہ جو بھی معاملات طے ہوں گے انہیں تحریری ڈرافٹ میں لایا جائیگا .

. .

متعلقہ خبریں