آپ کی بینائی کمزور ہورہی ہے؟ چند علامات جنہیں جان لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج کل نظر کی کمزوری ایک عام مسئلہ بن چکی ہے اور کم عمری سے ہی چشمہ لگ جاتا ہے۔ایسے افراد جن کی بینائی کمزور ہوتی ہے انہیں بینائی اور چشمے سے جُڑے کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
اگر کمزور بینائی والے افراد نیا چشمہ لگاتے ہیں تو انہیں آنکھوں اور سر میں ہلکا درد بھی محسوس ہوتا ہے۔آج ہم اپنی اس اسٹوری میں چند ایسی علامات کا ذکرکر رہے ہیں ، جنہیں نظر کی کمزوری کے حوالے سے جاننا آ پ کےلئے بے حد ضروری ہے۔
آنکھوں میں درد
ہماری آنکھیں ایک لینس کے طور پر کام کرتی ہیں، جو مختلف فاصلوں پر موجود اشیاءکو دیکھنے کے لیے خود کو ایڈجسٹ کرتی ہیں، اب چاہے وہ کچھ فٹ دور موجود موجود ہو یا سڑک کی دوسری طرف کا کنارہ.
جب آپ کو کچھ دور موجود چیزوں کو دیکھنے میں مشکل پیش آئے تو آنکھوں کو کچھ زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، جس کے نتیجے میں ان میں درد، تھکاوٹ، پانی بھر آنا یا خشک ہونے جیسی علامات سامنے آتی ہیں۔
سر درد رہنا
آنکھوں میں دباﺅ یا تناﺅ سردرد کا باعث بن جاتا ہے، کیونکہ آنکھوں کو اپنا کام کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، جس کے نتیجے میں آنکھوں کے ارگرد درد رہنے لگتا ہے خاص طور پر کوئی کتاب پڑھنے، کمپیوٹر پر کام کرنے یا کسی بورڈ کو دیکھنے وغیرہ کے بعد۔
جب آنکھوں کو چیزوں کو دیکھنے کے توجہ مرکوز کرنا پڑتی ہے تو مسلز زیادہ سخت کام کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور سر میں درد رہنے لگتا ہے۔اگر آپ توجہ دے کر کوئی کام کررہے ہیں تو اس کے دوران پندرہ سے تیس سیکنڈ کا وقفہ ضرور لیں۔
آنکھیں سکیڑنا
اپنی پلکوں کو تھوڑا سا بند کرنے سے اگر آپ کو صاف نظر آنے لگتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ بینائی خراب ہورہی ہے۔آنکھوں کو سکیڑنا ٹھیک دیکھنے میں مدد تو دیتا ہے مگر کافی دیر تک ایسا کرنے سے بینائی زیادہ خراب ہوسکتی ہے، جبکہ سردرد بھی ہونے لگتا ہے۔
تیز روشنی میں دیکھنا مشکل
تیز روشنی میں گھومتے ہوئے اگر آنکھوں میں چبھن ہونے لگے تو اس کا مطلب ہے کہ بینائی میں خرابی آرہی ہے، کیونکہ یہ تیز روشنی آنکھوں کو سکڑنے پر مجبور کردیتی ہے جس کے نتیجے میں انہیں زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔
کمپیوٹر ایڈجسٹ کرنا
کیا آپ کو معمول کی جگہ پر بیٹھ کر کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے مشکل کا سامنا ہے ؟تو یہ اسکرین کی نہیں بلکہ آپ کی آنکھوں کا مسئلہ ہوسکتا ہے، کیونکہ دور یا قریب کی نظر میں خرابی کی صورت میں کمپیوٹر کے قریب یا دور بیٹھ کر صحیح نظر نہیں آرہا ہوتا اور اسے آگے پیچھے کرنا پڑتا ہے۔
طبیعت بگڑنا
آپ کی دونوں آنکھیں دو تصاویر بناتی ہیں جنھیں دماغ جوڑ کر ایک کردیتا ہے، مگر جب ایک آنکھ کی نظر خراب ہورہی ہو تو دماغ میں بننے والی تصویر بھی ٹھیک نہیں ہوتی جو کہ بیمار ہونے کا احساس پیدا کرسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسے حالات میں دماغ دو الگ الگ تصاویر دیکھتا ہے اور اس کے لیے انہیں اکھٹا کرنا مشکل ہوتا ہے، ایسا ہونے پر آپ کو قے، ایک چیز دو نظر آنا یا سر چکرانے کی شکایات ہوسکتی ہیں۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

4 hours ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

4 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

4 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

4 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

5 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

6 hours ago