پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے ٹویٹر پر جاری بیان میں عاصم نذیر کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا دعویٰ کیا۔شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے سرپرائز کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے حکومت کو خیرباد کہہ دیا۔شاہ زین بگٹی کے اس ٹویٹ کے بعد عاصم نذیر کی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔عاصم نذیر کی جانب سے ان خبروں کی تردید نہیں کی گئی۔عاصم نذیر 2018ء میں آزاد حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔
گذشتہ روز آزاد رکن اسلم بھوتانی بھی ساتھ چھوڑ گئے۔

اسلم بھوتانی کا حکومت سے علیحدگی کا بھی امکان ہے۔لسبیلہ گودار سے منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کے اپوزیشن سے تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور وہ اپوزیشن کا حصہ بنیں گے۔ اس سے قبل 2002 میں بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور 2018ء میں اسپیکر رہ چکے ہیں۔اسلم بھوتانی بلوچستان کے سابق نگراں وزیراعلیٰ محمد صالح بھوتانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعوامی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد اپوزیشن کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا. حکومتی اتحادی شاہ زین بگٹی نے بلاول بھٹو کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ ساڑھے تین سال چلے لیکن اب ہم پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں سیاست میں اخلاقیات سے باہر گفتگو نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سوائے وعدوں کے کچھ نہیں کیا حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا اور وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب پر فوکس کروں گا لیکن نہ وہ بلوچستان پہنچے نہ جنوبی پنجاب .

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

53 mins ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

1 hour ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

1 hour ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

2 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

2 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

3 hours ago