ایک بڑے ملک سے پیغام آیاتھاکہ روس کادورہ نہ کریں، وزیر خارجہ شاہ محمود کا چین روانگی سے قبل تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک بڑے ملک سے پیغام آیا تھا کہ روس کا دورہ نہ کیا جائے، جس پر پاکستان کا موقف تھا کہ روس کا دورہ دو طرفہ تعلقات کا ہے، وزیراعظم کی صوابدید اور اختیار ہے کہ خط کس حد تک شیئر کرتے ہیں، پاکستان تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، ہماری حکومت آئی تو کوشش تھی کہ خارجہ پالیسی باوقار اور آزاد ہو، عدم اعتماد کیلئے پیسے کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے،پیسے کا اس قسم کا بے دریغ

استعمال ہمارے مستقبل اور جمہوریت کیلئے اچھا نہیں،پیسے کے ذریعے حکومت کو گرا دینے کی روایت خطرناک ثابت ہوگی ، ہم سمجھتے ہیں ق لیگ کے فیصلے سے ایم کیو ایم کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔ منگل کو چین روانگی سے قبل میڈیا سے خصوصی گفتگو میں وزیر خارجہ نے بتایا کہ جس بڑے ملک سے پیغام آیا تھا، اسے ہم نے سمجھایا کہ روس کے دورے کی نوعیت دوطرفہ تعلقات ہیں۔ دورہ روس پر بڑے ملک کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ دورہ چین سے متعلق وزیر خارجہ نے بتایا کہ چین کیلئے روانہ ہو رہا ہوں۔ چین میں بہت سے ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوگی۔ سینٹرل ایشیا کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات ہوگی۔ اس اہم موقع پر روس اور ایران سمیت کئی وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ملاقاتوں میں خطے کے امور، امن و استحکام پر بھی بات ہوگی، جب کہ خطے کے معاشی تحفظ، روابط اور افغانستان کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔ پاکستان تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ تاہم یمن سے متعلق کوئی کردار ادا کرسکے تو سعودی اتحاد تائید کریگا۔ ہماری حکومت آئی تو کوشش تھی کہ خارجہ پالیسی باوقار اور آزاد ہو۔ خط سے متعلق سوال پر وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی صوابدید اور اختیار ہے کہ خط کس حد تک شیئر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو اقتدار میں لانا یا اتارنا عوام کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ کوئی دوسرا ملک یہ فیصلہ نہیں کرسکتا، جمہوریت میں تو ہے ہی یہی کہ عوام فیصلہ کرے کہ کون اقتدار میں آئیگا۔ اس موقع پر پر شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد کیلئے پیسے کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے۔ پیسے کا اس قسم کا بے دریغ استعمال ہمارے مستقبل اور جمہوریت کیلئے اچھا نہیں۔ رقم کے ذریعے کسی بھی حکومت کو پلٹ دیں ملک کیلیے درست نہیں۔ پیسے کے ذریعے حکومت کو گرا دینے کی روایت خطرناک ثابت ہوگی۔ اتحادیوں سے متعلق معاملات پر انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے دوستوں کو کہا ہے کہ ق لیگ نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے دوستوں نے ق لیگ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ہم سمجھتے ہیں ق لیگ کے فیصلے سے ایم کیو ایم کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔

Recent Posts

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

26 mins ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

34 mins ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

41 mins ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

1 hour ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

7 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

7 hours ago