ناریل کا پانی صحت کیلئے کتنا فائدہ مند؟ حیران کن تحقیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناریل کے پانی میں بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔ ناریل کے پانی کو بچوں کے ڈبے کے دودھ سے بہتر مانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ناریل کا پانی ہمیں کئی بیماریوں میں فائدہ پہنچاتا ہے۔
ناریل کا پانی دنیا کے بہترین مشروب میں شامل ہے اس پانی میں ہمیں مکمل غذائیت ملتی ہے۔ناریل کے پانی میں وٹامن بی، وٹامن سی، کیلشیم، میگنیشیم، پروٹین اور آئرن پایا جاتا ہے۔


ناریل کا پانی دن میں صرف ایک بار ہی استعمال کریں اور ایک سے زیادہ بار ناریل کا پانی نہ پیئں زیادہ مقدار میں ناریل کے پانی کا استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ناریل کا پانی سردیوں کی نسبت اگر گرمیوں کے موسم میں استعمال کیا جائے تو فوائد زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔


طبی تحقیق سے واضح ہے کہ ایسے افراد جو ناریل کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان میں ناصرف خون کی گردش بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کا فشار خون بھی معمول پر رہتا ہے۔اس کے علاوہ ایسے افراد میں دل کے دورے سمیت دیگر دل کے امراض دوسروں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔
ناریل کا پانی خون میں شکر کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔اگرآپ چہرے پر کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو فوری طور پر ناریل کے پانی سے چہرے کا مساج کریں ۔


ناریل کا پانی ہاتھوں کو نرم اور ناخنوں کو خوبصورت رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ناریل کا پانی باآسانی دستیاب ہے اور یہ زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے ہر کوئی اسے خرید سکتا ہے۔

Recent Posts

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

58 mins ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

1 hour ago

مراکز صحت کی ری ویمپنگ کیلیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…

1 hour ago

سموگ کے معاملےپر اصل حکمرانوں نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…

2 hours ago

سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…

2 hours ago