یوم استحصال کشمیر،بھارتی فوج نے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا لیا

سری نگر(قدرت روزنامہ) مقبوضہ کشمیر میں یوم استحصال کے موقع پر بھی بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، سری نگر میں قابض فو ج نے احتجاج کے خطرے کے پیش نظر متعد د کشمیر ی نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مقبوضہ کشمیر میں ایکٹ 370 کے نفاذ کے دو سال مکمل ہونے پر مقبوضہ اور آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے خلاف یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر جانب فوجی دستوں کا زبردست پہرا ہے اور ہزاروں اضافی فوجیوں کی تعیناتی سے وادی کشمیر میں ایک بار پھر سے زبردست خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ پولیس ، فوج اور نیم فوجی دستے رات بھر گھروں پر چھاپے مارتے رہے اور ذرائع کے مطابق متعدد کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لال چوک سری نگر میں پولیس اہلکار زبردستی دکانداروں سے دکانیں کھلواتے رہے اور بات ماننے سے انکار کرنیوالوں کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ مہاراج بازار اور گونی خان میں بھی مارکیٹوں کو زبردستی کھلوایا گیا۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،سپیکر کے پی اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے چیف…

1 min ago

وفاقی حکومت نے 2030 تک کتنا قرضہ دینا ہے؟ پریشان کن تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49…

9 mins ago

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کتنی امیر ہیں؟ اثاثوں کی مالیت پہلی مرتبہ منظر عام پر

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ سیریز سے محبت کرنے کی ایک اور وجہ پاکستان انٹرٹینمنٹ…

15 mins ago

نارووال میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ہتھوڑے مار کر باپ کو قتل کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نارووال میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹےنے ہتھوڑے مار کرباپ کو…

20 mins ago

ن لیگ نے مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کے دوران کہا آپ سے دھوکا کیا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

25 mins ago

نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن…

28 mins ago