نوازشریف اور الطاف حسین کو واپس لانے کا معاملہ، شیخ رشید احمد نے ہاتھ کھڑے کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے برطانیہ سے نوازشریف اور بانی متحدہ کو واپس لانے کے معاملے سے ہاتھ اٹھالیے، ان کاکہناتھاکہ میں نہ نوازشریف کو لاسکا ہوں اور نہ بانی متحدہ کو لا سکا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اپنی اصل جگہ آگئے ہیں، دونوں پارٹیز کے گھروں میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائیاں جاری ہیں ، شہباز شریف نے بلآخر مفاہمت کی طرف آنا ہے،  یہ لوگ چوں چوں کا مربع ہیں اور صرف کیمروں کے لیے سیاست کررہے ہیں۔وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ شہباز شریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست ہی نہیں دی، وہ راستہ بنارہے ہیں کہ نوازشریف الیکشن کے دنوں میں سیدھا جیل نہ جائیں،  عمران خان کہیں نہیں جارہا، اس جیسی نالائق اپوزیشن میں اگلے پانچ سال بھی عمران خان کو ملیں گے۔

شیخ رشید کا  کہنا تھاکہ فیٹف سے ایک دن پہلے بھارت نے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کرائے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے اور پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی ہورہی ہے اس میں ہٹلر مودی کی ناپاک سوچیں ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کل پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے  ۔

Recent Posts

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

یقینی بنایا جائے کہ ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج اور لاک ڈاؤن کی…

2 hours ago

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے…

2 hours ago

مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارشل لا…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

2 hours ago

پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ…

3 hours ago

لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا…

3 hours ago