یوکرینی صدر کا وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یوکرینی صدر کا وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، عمران خان نے مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے تنازعے کے حل کی حمایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کے روز پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اردو نیوز کے مطابق اس رابطے کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان یوکرین کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان نے فوجی تنازعے کے جاری رہنے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےجنگ کے فوری خاتمے اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے تنازعے کے حل کی حمایت میں پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے غیرجانبدار ممالک جنگ کے خاتمے اور سفارتی حل کے لیے کوششوں کو تقویت دینے میں مددگار کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

56 mins ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

1 hour ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

1 hour ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

2 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

2 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

3 hours ago