سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک کردیے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کے دورا ن 4 دہشتگرد ہلاک کردیے ، ایک دہشتگرد کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے، دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد اغواء کی وارداتوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے .

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج اور پولیس لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی پر کیا گیا .

سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک کردیے اور ایک دہشتگرد پکڑ لیا گیا ہے . بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں سے بڑی مقدار می ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں . ہلاک دہشتگرد اغواء کی وارداتوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے .

. .

متعلقہ خبریں