ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بڑی بہن رنگولی چنڈل نے انکشاف کیا ہے کہ جب کنگنا فلم کے پریمیئر کے لیے تھیٹر گئیں تو ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے انہیں چپل پھینک کر ماری اور انہیں پریمیئر میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔
رنگولی چنڈل نے دعویٰ کیا کہ 2006 میں ’ وہ لمحے‘ نامی فلم کی اسکریننگ کے دوران مہیش بھٹ نے کنگنا کو چپل پھینک کر ماری تھی۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں اداکارہ کی بہن کا کہنا تھا کہ مہیش بھٹ نے کبھی کنگنا کو بریک نہیں دیا بلکہ انوراگ باسو نے دیا، مہیش بھٹ اس وقت پروڈکشن ہاؤس کے مالک نہیں بلکہ تخلیقی ہدایت کا رکے طور پر وہاں کام کرتے تھے اور فلم ’وہ لمحے‘ کے بعد اداکارہ نے وہاں کام کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن جب کنگنا فلم کے پریمیئر کے لیے تھیٹر گئیں تو مہیش بھٹ نے انہیں چپل پھینک کر ماری اور انہیں پریمیئر میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…