اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے بطور پارٹی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کوئی پارٹی رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو خط کے متن کے مطابق اسمبلی اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔وزیراعظم کی جانب سے تمام اراکین کو انفرادی طور پر خط ارسال کیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر د اخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ عدم اعتماد پر ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی۔اسلام آباد میں پریس
کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ابھی 31 تاریخ کو عدم اعتماد پر بحث ہوگی جس کے بعد ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ آخری گھنٹے تک جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں بعض لوگ ہارکربھی جیت جاتےہیں، عمران آخری گیند تک کھیلے گا اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں جب کہ چوہدریوں میں بغاوت کی خبر غلط ہے۔وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ پوری امید ہے کہ 3 تاریخ کو ووٹنگ والا دن بھی بہتر گزرے گا۔خیال رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے اور اب 31 مارچ یا اس کے بعد کسی بھی دن تحریک پر ووٹنگ ہوگی۔پی ٹی آئی کے 14 ارکان اسمبلی منحرف ہوچکے ہیں اور انہوں نے تحریک کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…