چیف جسٹس کو خط دکھانے کا مقصد مجھے بچا لو کی فریاد ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ چیف جسٹس کو خط دکھانے کا مقصد مجھے بچا لو کی فریاد ہے، برائے مہربانی جعلی سابق وزیرِاعظم! سپریم کورٹ کو اپنے فتنے اور شر سے دور رکھیے . انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جعلی سابق وزیرِاعظم کا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط دکھانے کا کہنا ان کی مجھے بچا لو فریادوں کا حصہ ہے .


برائے مہربانی سپریم کورٹ کو اپنے فتنے اور شر سے دور رکھیے . اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سابق جعلی وزیراعظم! آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟ کبھی سعودی عرب . ایران کے درمیان ثالثی . کبھی روس یوکرائن کے درمیان ثالثی . یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگئی؟ آپ تومغرب کے چہیتے تھے نا؟ اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو .

سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاؤ . تمہارے ہاتھ میں اقتدار بندر کے ہاتھ میں استرا ہے . خود کو بھی زخمی کر رہے ہو اور پاکستان کو بھی . کل تک تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے . آج اسے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہو؟ حواس پر قابو رکھو . پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا نہ کرو . اور اس کی سلامتی سے مت کھیلو . مریم نواز نے کہا کہ کسی مُلک یا قوم کے لیے اس سے زیادہ خطرناک اور بدقسمتی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ انکے مستقبل اور تقدیر کے فیصے عمران جیسے احمق اور جاہل انسان کریں .
جتنے خطرناک نتائج تمہارے وزیراعظم رہنے سے اس مُلک نے بھگتے ہیں، اُن سے زیادہ کا تو تصور بھی نہی کیا جا سکتا . انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو3 بار وزارت عظمٰی کے عہدے سے ہٹایا گیا لیکن انہوں نے مُلکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی . نا کسی پر جھوٹے الزام لگائے . اس سے زیادہ مُلکی سلامتی کے لیے خطرناک بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کا وزیراعظم اپنا اقتدار بچانے کے لیے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کر کے مُلک کا تماشہ بنا دے؟

. .

متعلقہ خبریں