مانگی ڈیم کی عنقریب تکمیل سے کوئٹہ میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی ہو جائے گی جو کہ بہت خوش آئند بات ہے . جنرل سرفراز علی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹینینٹ جنرل سرفراز علی نے ضلع زیارت میں زیر تعمیر مانگی ڈیم کا دورہ کیا جس کا آغاز مارچ 2017 میں ہوا اورتکمیل دسمبر 2022 میں متوقع ہے
جنرل سرفراز نے پراجیکٹ پر کام کرنے والے ذمہ داران کی معینہ مدت میں منصوبے کی تکمیل کے عزم کو سراہا اور منصوبے پر کام کرنے والے انجینئیرز اور مزدوروں کے احساسِ تحفظ کو یقینی بنانے میں پاک فوج کیطرف سے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی .
یہ اہم ڈیم وفاقی اور صوبائی حکومت کی شراکت سے زیر تعمیر ہے اور تکمیل کے بعد کوئٹہ شہر اور گرد و نواح کی آبادی کے لئیے یومیہ 801 ملین گیلن پینے کا صاف پانی دستیاب ہو جائے گا جو کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور گھٹتے ہوئے آبی وسائل کے پیش نظر اشد ضروری ہے
پبلک ہیلتھ انجیئنئیرنگ ڈپارٹمنٹ کے زیر نگرانی تعمیر ہونے والے اس ڈیم کی سٹوریج 33605 کیوبک فٹ ہو گی جو 85 سال تک کارآمد رہے گا.
کور کمانڈر نے منصوبہ پر کام کرنے والے عملے کی حوصلہ افزائی کی اور اس منصوبے کو عظیم قومی خدمت قرار دیا .
پراجیکٹ مینجمنٹ نے کور کمانڈر کا منصوبے میں ذاتی دلچسپی اور سیکیورٹی کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا