صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو خاطر خواہ سیکیورٹی فراہم کرتے رہیں گے ،کور کمانڈربلوچستان

 

مانگی ڈیم کی عنقریب تکمیل سے کوئٹہ میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی ہو جائے گی جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔ جنرل سرفراز علی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹینینٹ جنرل سرفراز علی نے ضلع زیارت میں زیر تعمیر مانگی ڈیم کا دورہ کیا جس کا آغاز مارچ 2017 میں ہوا اورتکمیل دسمبر 2022 میں متوقع ہے

جنرل سرفراز نے پراجیکٹ پر کام کرنے والے ذمہ داران کی معینہ مدت میں منصوبے کی تکمیل کے عزم کو سراہا اور منصوبے پر کام کرنے والے انجینئیرز اور مزدوروں کے احساسِ تحفظ کو یقینی بنانے میں پاک فوج کیطرف سے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی ۔

یہ اہم ڈیم وفاقی اور صوبائی حکومت کی شراکت سے زیر تعمیر ہے اور تکمیل کے بعد کوئٹہ شہر اور گرد و نواح کی آبادی کے لئیے یومیہ 801 ملین گیلن پینے کا صاف پانی دستیاب ہو جائے گا جو کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور گھٹتے ہوئے آبی وسائل کے پیش نظر اشد ضروری ہے

پبلک ہیلتھ انجیئنئیرنگ ڈپارٹمنٹ کے زیر نگرانی تعمیر ہونے والے اس ڈیم کی سٹوریج 33605 کیوبک فٹ ہو گی جو 85 سال تک کارآمد رہے گا.
کور کمانڈر نے منصوبہ پر کام کرنے والے عملے کی حوصلہ افزائی کی اور اس منصوبے کو عظیم قومی خدمت قرار دیا ۔
پراجیکٹ مینجمنٹ نے کور کمانڈر کا منصوبے میں ذاتی دلچسپی اور سیکیورٹی کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا

Recent Posts

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

8 mins ago

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

17 mins ago

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

27 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

53 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

1 hour ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

1 hour ago