لاہور (قدرت روزنامہ) عمران خان اور پرویز الہٰی کی مشکلات میں اضافہ . .
ترین اور علیم گروپس کے بعد ایک اور گروپ ایکٹو ہو گیا . وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نالاں پنجاب اسمبلی میں چھینہ گروپ کے ارکان نے صوبے میں بلدتی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے اور پنجاب اسمبلی میں حکمت عملی طے کرنے کے لئے فوری اجلاس طلب کرلیا ہے . جس میں صوبے میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور طے کیا جائے گا کہ پنجاب اسمبلی کا ہم خیال گروپ نامزد وزیراعظم پنجاب چودھری پرویز الٰہی یا اپوزیشن میں سے کس کی حمایت کرے
گا . واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ نے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر کے انہیں اپنے مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا . واضح رہے کہ چھینہ گروپ نے یہ اجلاس کل بروز جمعرات کو طلب کرلیا ہے . اس گروپ کے قومی اسمبلی میں دو اور پنجاب اسمبلی میں 15 اراکین موجود ہیں . دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما عبداالعلیم خان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے پی ٹی آئی نکال دیا . عبدالعلیم خان کی جانب سے پی ٹی آئی نکال کر عبدالعلیم خان رکھا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ان کا آفیشل اکائونٹ کا بلیو ٹک بھی ہٹا دیا گیا ہے . نجی ٹی وی کے مطابق بلیو ٹک مذکورہ سوشل میڈیا کی پالیسی کے تحت نام کی تبدیلی پر ہٹایا گیا .
. .