عمران خان اور پرویز الہٰی کی مشکلات میں اضافہ ترین اور علیم گروپس کے بعد ایک اور گروپ ایکٹو ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) عمران خان اور پرویز الہٰی کی مشکلات میں اضافہ ۔۔ترین اور علیم گروپس کے بعد ایک اور گروپ ایکٹو ہو گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نالاں پنجاب اسمبلی میں چھینہ گروپ کے ارکان نے صوبے میں بلدتی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے اور پنجاب اسمبلی میں حکمت عملی طے کرنے کے لئے فوری اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جس میں صوبے میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور طے کیا جائے گا کہ پنجاب اسمبلی کا ہم خیال گروپ نامزد وزیراعظم پنجاب چودھری پرویز الٰہی یا اپوزیشن میں سے کس کی حمایت کرے

گا۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ نے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر کے انہیں اپنے مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔ واضح رہے کہ چھینہ گروپ نے یہ اجلاس کل بروز جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔ اس گروپ کے قومی اسمبلی میں دو اور پنجاب اسمبلی میں 15 اراکین موجود ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما عبداالعلیم خان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے پی ٹی آئی نکال دیا۔ عبدالعلیم خان کی جانب سے پی ٹی آئی نکال کر عبدالعلیم خان رکھا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ان کا آفیشل اکائونٹ کا بلیو ٹک بھی ہٹا دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلیو ٹک مذکورہ سوشل میڈیا کی پالیسی کے تحت نام کی تبدیلی پر ہٹایا گیا۔

Recent Posts

چنگان کا اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ اوشان X7 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)چنگان پاکستان نے گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک زبردست محدود مدت…

26 mins ago

پاکستان میں بہت سے کام بغیر قانون کے ہی ہوجاتے ہیں، چیف جسٹس کے ڈیمز فنڈ کیس میں ریمارکس

دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس میں وفاقی حکومت اور واپڈا سے معاونت…

37 mins ago

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

روپیہ 4 پیسے کے اضافے سے 277.63 روپے پر جاپہنچا کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں…

1 hour ago

بلوچستان بار کونسل کا آئینی ترمیم رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

آئینی ترمیم کا مسودہ منظرعام پر لانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر…

1 hour ago

صوبے کی خود مختاری اور آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد میں پر امن احتجاج کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے،…

1 hour ago

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

پاونڈ 361 روپے خریدا جبکہ 364.50 روپے بیچا جارہاہے کراچی (قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک کی…

2 hours ago