بی بی سی اردو کے مطابق بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے اس پر اعتراض کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ فیچر سے بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو اپنی گھناو¿نی سرگرمیاں چھپانے میں مزید مدد ملے گی . دوسری جانب واٹس ایپ اس نئے فیچر کی یہ کہہ کر مارکیٹنگ کر رہاہے کہ یہ آپکی ایسی تصاویر جنہیں آپ نہیں چاہتے کہ دوسرے اپنے پاس محفوظ رکھیں ، مثلا کپڑوں کی خریداری کیلئے بنائی گئی تصاویر یا اپنے پاسورڈ کی تصاویر ، جو ایک شخص ایک بار دیکھے اس کے بعد یہ ڈیلیٹ ہو جائے گی . . .
نیو یارک (قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا اور موبائل میسجنگ کی ایپ واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرا رہا ہے ، جس سے شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز دیکھے جانے کے بعد خودبخود ڈیلیٹ ہو جائیں گی .
واٹس کے نیچے فیچر کے مطابق یہ مواد فون کی میموری میں محفوظ ہوئے بغیر ڈیلیٹ ہو جائے گا ، واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق اقدام صٓرفین کی نجی معلومات کے تحفظ کیلئے فراہم کیا جا رہا ہے .
متعلقہ خبریں