نیو یارک (قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا اور موبائل میسجنگ کی ایپ واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرا رہا ہے ، جس سے شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز دیکھے جانے کے بعد خودبخود ڈیلیٹ ہو جائیں گی ۔
واٹس کے نیچے فیچر کے مطابق یہ مواد فون کی میموری میں محفوظ ہوئے بغیر ڈیلیٹ ہو جائے گا ، واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق اقدام صٓرفین کی نجی معلومات کے تحفظ کیلئے فراہم کیا جا رہا ہے ۔
بی بی سی اردو کے مطابق بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے اس پر اعتراض کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ فیچر سے بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو اپنی گھناو¿نی سرگرمیاں چھپانے میں مزید مدد ملے گی ۔
دوسری جانب واٹس ایپ اس نئے فیچر کی یہ کہہ کر مارکیٹنگ کر رہاہے کہ یہ آپکی ایسی تصاویر جنہیں آپ نہیں چاہتے کہ دوسرے اپنے پاس محفوظ رکھیں ، مثلا کپڑوں کی خریداری کیلئے بنائی گئی تصاویر یا اپنے پاسورڈ کی تصاویر ، جو ایک شخص ایک بار دیکھے اس کے بعد یہ ڈیلیٹ ہو جائے گی ۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…