چوہدریوں کے کہنے پر پنجاب میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لگ ن کے رہنما و پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدی برادران کے کہنے پر ہم نے پنجاب میں عدم اعتماد جمع کروائی۔پرویز الہٰی نے قوانین کی خلاف ورزی کی ، چودھری برادران کا پہلی بار ایسا فیصلہ آیا جو مونس الہٰی کی وجہ سے ہوا، آج بھی ن لیگ کے تمام فیصلے نواز شریف کی مرضی سے ہوتے ہیں، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کے 6 دن باقی رہ گئے ہیں، علی وزیرجیل میں ہیں ان کاپروڈکشن آرڈر جاری ہوناچاہیے، الزام لگایاجا رہا ہے کہ نوٹوں کی بوریوں کا لالچ دیا جارہا ہے، پرویز الہٰی نے قوانین کی خلاف ورزی کی ، چودھری برادران کا پہلی بار ایسا فیصلہ آیا جو مونس الہٰی کی وجہ سے ہوا، علیم خان گروپ کے پاس 30 سے 40لوگ ہیں۔

چودھری برادران نے خلاف ورزی کی ہے، حقائق کو سامنے لانا چاہیے ،ہم نے آخری ملاقات میں ان کی آفر کو تسلیم کیا تھا، آج بھی ن لیگ کے تمام فیصلے نواز شریف کی مرضی سے ہوتے ہیں، چودھری برادران کو آفر دی انہوں نے قبول کی، کھانا کھایا اور دعائے خیر بھی کی۔راناثنااللہ نے بتایا کہ چودھری برادران کے کہنے پر ہم نے عدم اعتماد جمع کروائی، چودھری برادران نے کبھی ایسے فیصلے کیے نہیں ،یہ پہلا واقعہ ہے، علیم خان فی الحال امیدوار نہیں ہیں ، ترین گروپ کے پاس بھی لوگ ہیں ، گزشتہ روز بزدار گروپ بھی بن گیا اس کے بھی حامی لوگ ہیں۔
پرویز الہٰی کو کہنا چاہوں گا کہ پی ٹی آئی آپ کو وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتی، پرویز الہٰی پی ٹی آئی کی حمایت سے وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے، پرویز الہٰی کومسلم لیگ ن ہی پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنا سکتی ہے، پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تیار ہیں، پی ٹی آئی ناراض اراکین نے ہے کہا کہ ضرورت پڑی تو ہم بھی ساتھ دیں گے۔
اسد عمر اپنے بھائی زبیر کو تو قائل نہیں کرسکے کسی اور کو کیا قائل کریں گے، فواد چودھری اپنے بھائی سے تردید کرالیں کہ ہمیں ووٹ کی یقین دہانی کرائی تھی یا نہیں ، بی اے پی کا فیصلہ 4اور ایک سے اور مسلم لیگ ق کا 3اور دو سے ہوئی ہے،سیاسی جماعتیں اپنے فیصلے کررہی ہے ان پر کوئی دباو نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ مسلم لیگ ن میں تفرقہ پیدا کررہے تھے ان کو آرام آگیا ہوگا، مسلم لیگ ن متحد ہے اور اسی طرح آگے بڑھے گی،ایم کیو ایم کے لوگ صحیح سیاسی مذاکرات کر رہے ہیں،سیاسی جماعتیں اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں،اب غیر سیاسی مداخلت نہیں ہو رہی ہے، ان کے پاس ایک ہی باعزت راستہ ہے کہ استعفیٰ دیں۔
عمران خان بزدار سے پہلے اپنے استعفے پر دستخط کریں، نااہل اور نالائق ٹو لے سے ملک کی جان چھوٹنے والی ہے، فوادچودھری کے بھائی نے ہمیں ووٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

3 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

3 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

4 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

4 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

5 hours ago