اطلاعات ملیں مریم بی بی گروپ ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے کیلئے تیار نہیں تھا، ہم کھانے پر نہیں گئے، چوہدری پرویز الٰہی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاعات ملی تھیں مریم بی بی گروپ مسلم لیگ (ق)کو وزار ت اعلیٰ دینے کیلئے تیار نہیں تھا، شہباز شریف پارٹی کے صدر ضرور ہیں وہ نوازشریف کے ویٹو کا رخ نہیں موڑ سکتے، طارق بشیر چیمہ کو منانے کی کوشش کررہے ہیں،آصف علی زر داری سے احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، وزیراعظم عمران خان سے د وبارہ ملاقات ہوئی ہے،وزیر اعلیٰ بھی بن جاؤنگا اور عمران خان بھی وزیر اعظم رہیں گے،خط کے معاملے پر عمران

خان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ 35سال بعد شہباز شریف ہمارے گھر آئے تھے اور پھر ہمیں کھانے پر بلایا گیا اور ہم نہیں گئے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اطلاعات ملی تھیں کہ مریم بی بی گروپ کو ہمارا جانا پسند نہیں تھا اور وہ نہیں چاہتے ہیں پانچ سات سیٹوں والوں کو سب کچھ دے دیں۔ ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ پہلے بھی ہمارے ساتھ تین بار ایسا ہو چکا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زر داری نے مسلم لیگ (ن)کو کہا آپ اگر وزارت اعلیٰ مسلم لیگ (ق) کونہیں دیتے تو ہم پیچھے ہٹ جاتے ہیں، آصف علی زر داری مجھے بھی کہتے رہے اور (ن)لیگ والوں کو بھی مناتے رہے تاہم ہمیں اطلاعات مل رہی تھیں کہ وزار ت اعلیٰ کا ٹائم پیریڈ تین چار ماہ کا ہے اس سے زیادہ نہیں ہوگا، ان کی بد قسمتی اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں باتوں کا پتہ چل جاتا ہے۔ پرویز الٰہی نے کہاکہ ہماری تحریک انصاف سے بھی بات چیت چل رہی تھی اور ہم نے کہا ہمیں آپ پر اعتماد نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہم سنجیدہ ہیں، اب پہلے والی صورتحال نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی پارٹی اور حلقے کے لوگوں کے ساتھ بات کی ہے جنہوں نے ہمیں مشورہ دیا کہ ہمارا اتحاد فطری پی ٹی آئی کیساتھ بنتا ہے۔ طارق بشیر چیمہ کے حوالے سے سوال پر پرویز الٰہی نے کہاکہ طارق چیمہ پہلے مشورے میں شامل تھے بعد میں ان کو یہ چیز پسند نہیں آئی اور ہمیں کہا کہ ساڑھے تین سال آپ کی وجہ سے گزارا کیا ہے اب میں نے وزیر اعظم کو ووٹ نہیں دینا۔ پرویز الٰہی نے کہاکہ طارق بشیر چیمہ سے دوبارہ میری بات ہوئی ہے او ر وہ اپنی بات پر قائم ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلم بھوتانی بھی ہمارے ساتھ تھے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا اپنا ایک سٹیٹس ہے لیکن وہ اپنے بھائی نوازشریف کے ویٹو کا رخ بھی نہیں موڑ سکتے۔ اس سوال کہ ”کیاآپ وزیر اعلیٰ بن جائیں گے اور وزیر اعظم عمران خان بھی بچ جائیں گے“جس پر پرویز الٰہی نے کہاکہ ویزر اعلیٰ بھی بن جاؤنگا اور وزیر اعظم عمران خان بھی رہیں گے۔ پرویز الٰہی نے کہاکہ آصف علی زر داری سے احترام کا رشتہ ہے اسی طرح رہے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے خود فون کیا کہ میں انتظار کررہاہوں چوہدری صاحب آ جائیں جب میں عمران خان سے ملنے گیا تو عمران خان نے بتایاکہ سچی بات ہے ہم نے فیصلہ کرلیا ہے اور ابھی میڈیا کو بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دوبارہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے عمران خان کہا آپ کا رسپورنس اچھا آیا ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ بھی ہمارے بات چیت چل رہی ہے جس پر میں نے وزیر اعظم کو کہاکہ ایم کیو ایم کو گورنر شپ اور شپنگ کی وزارت بھی دیں وہ کہہ رہے ہیں ہم کررہے ہیں، پرویز خٹک سے رابطہ ہوا انشاء اللہ ایم کیو ایم آن بورڈ ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ لندن میں مونس الٰہی کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوسکی تاہم جہانگیر ترین کے بیٹے مونس الٰہی کی بات کروائی ہے،جہانگیر ترین گروپ (آج)بدھ کو میرے پاس آئیگا۔وزیر اعظم کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے سوال پر پرویز الٰہی نے کہاکہ خط کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات نہیں ہوئی ہے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار

دبئی(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ…

1 min ago

ہر قسم کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی دہشت…

3 mins ago

جو اندیشے تھے دور ہوگئے ، پاکستان میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی، مصدق ملک کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان آگے بڑھ…

9 mins ago

شادی کے سوال پر بلاول بھٹو کا دلچسپ جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی…

12 mins ago

ژوب:ایف سی کی چوکی پر حملہ ناکام، سیکیورٹی اہلکار شہید ، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی…

16 mins ago

صدر نےعالمی چیمپئن شاہ زیب رند کو10 کروڑ روپے کا چیک دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس…

25 mins ago