اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کو راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے 100 لاپتا کارکنان بازیاب کرانے، اپنے دفاتر کھلوانے اور بے بنیاد مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات میں وزارت بحری امور کی بات کی مگر ہم نے توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے فیصلے کا علم ٹی وی کے ذریعے ہوا، (ق) لیگ نے کہا تھا کہ مل کر فیصلہ
کریں گے، اس کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا، اس پر افسوس ہوتا ہے۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ5 سیٹوں پروزارت اعلیٰ مل سکتی ہےتو ہماری 7سیٹ پرمسائل حل کرادیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و سابق میئر کراچی وسیم اخترکا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی نے یقین دہانی کروائی تھی کہ جو بھی فیصلہ ہو گا مل کر کریں گے لیکن ہمیں پھر ٹی وی سے پتہ چلا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار بن گئے ہیں ، انکا مزید کہنا تھاکہ ایسے لیڈران کی باتوں پر ہمیں افسوس ہوتا ہے ۔ قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنمائوں سے پاکستان مسلم لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی۔ مسلم لیگی وفد میں وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا اور محترمہ فرخ خان شامل جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، امین الحق، عامر خان، خواجہ اظہار الحسن، جاوید حنیف، کنور نوید، صادق افتخار اور محترمہ کشور زہرہ شریک تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما و وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم 7 ووٹوں کے ساتھ میک اینڈ بریک کی پوزیشن میں ہے۔ایک بیان میں امین الحق نے کہاکہ کارکنوں سے مشاورت کی، رابطہ کمیٹی کے پاس تمام اختیارات ہیں جبکہ ایم کیو ایم کی لیڈر شپ اسلام آباد میں موجود ہے اور مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ایم کیو ایم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، ایم کیو ایم نے کسی وزارت یا عہدے کا مطالبہ نہیں کیا، چار ماہ پہلے مونس الٰہی کو وزیر بنایا جارہا تھا تو ایم کیو ایم کو بھی آفر کی گئی تھی تاہم اس وقت خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ ایک وزارت کا بوجھ بھی کافی ہے ہم اسی طرح آگے چلتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہماری خواہش عوامی مسائل کا حل ہے، وزارت یا عہدہ اہم نہیں، عوام ساری چیزیں دیکھ رہے ہیں، ہرگھنٹے کے ساتھ سیاسی معاملات میں تبدیلی آرہی ہے۔سید امین الحق نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال اچھی نہیں لیکن دیگر ممالک میں بھی خوفناک صورتحال ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری بات غور سے سنی گئی ہے اور مطالبات منظور بھی کیے گئے، پارلیمنٹ کو پانچ سال مکمل کرنے کا وقت دینا چاہیے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…