یو این مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 پاکستانی افسران سمیت 8 اہلکار شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) یو این مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 پاکستانی افسران سمیت 8 اہلکار شہید، پوما ہیلی کاپٹر کو کانگو میں حادثہ پیش آیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے حادثے کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت فرائض انجام دینے والے پاک فوج کے اہلکار افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے ایوی ایشن یونٹ کو یو این مشن کانگو میں حادثہ پیش آیا، حادثے کے دوران پوما ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 6 پاکستانی افسران سمیت 8 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔ شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجر سعد، معاون پائلٹ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف محمد جمیل شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، پاکستان اقوام متحدہ مشن میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کررہا ہے، ہمارے امن دستوں نے ہمیشہ چیلنجنگ کے ٹاسک انجام دیے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار

دبئی(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ…

4 mins ago

ہر قسم کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی دہشت…

6 mins ago

جو اندیشے تھے دور ہوگئے ، پاکستان میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی، مصدق ملک کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان آگے بڑھ…

11 mins ago

شادی کے سوال پر بلاول بھٹو کا دلچسپ جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی…

15 mins ago

ژوب:ایف سی کی چوکی پر حملہ ناکام، سیکیورٹی اہلکار شہید ، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی…

19 mins ago

صدر نےعالمی چیمپئن شاہ زیب رند کو10 کروڑ روپے کا چیک دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس…

27 mins ago