وزیراعظم عمران خان کل ای پاسپورٹ کا اجراء کریں گے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل ( بدھ کو ) ای پاسپورٹ کا اجراء کرینگے . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہو ں نے کہا نئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں الیکٹرانک چپ استعمال کی جائے گی .

انہوں نے کہا ای پاسپورٹ میں جدید ترین 29 نئے سکیورٹی فیچرز شامل کئے گئے ہیں . انہوں نے کہا ای پاسپورٹ ؛ 2004 کے بعد پاکستانی سفری دستاویز کی سب سے بڑی اپگریڈیشن ہے . ای پاسپورٹ سے دنیا بھر کے ائیر پورٹس پر ای گیٹ کی سہولت سے استفادہ کیا جاسکے گا . ابتدائی طور پر ای پاسپورٹکی سہولت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے لئے ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں