2 سال سے مقبوضہ کشمیرجیل بناہواہے،ہمار ی حکومت ہوتی تو۔۔آصف زرداری کا یوم استحصال کے موقع پر اہم بیان سامنے آگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر کے موقع  پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دوسال سے مقبوضہ کشمیرعملی طورپرجیل بناہواہے،وزیر اعظم عمران خان انتقام کاشوق پوراکریں مگرکشمیریوں پربھی توجہ دیں اگر ہماری حکومت ہوتی تو ہم آرام سے نہ بیٹھے ہوتے ۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا 5 اگست کاجارحانہ اقدام جمہوری آزادی پرشب خون ہے اوربھارت کی جانب سے کشمیریوں کا استحصال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے ۔ رائے شماری کشمیریوں کابنیادی اورجمہوری حق ہے اور اقوام متحدہ چارٹرپرعمل کراتے ہوئے کشمیریوں کے حقوق بحال کرائے۔

قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری منتظر ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پوری قیادت متحد ہو، مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اب دنیا کو بیدار ہونا چاہیے، کشمیریوں کی آزادی کے بنیادی حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے۔

Recent Posts

پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…

7 mins ago

بلوچستان کے حالات فیصلہ ساز قوتوں کے خلط اقدامات کی وجہ سے خراب ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…

13 mins ago

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

24 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

39 mins ago

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

53 mins ago

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

1 hour ago