اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین کی جلد واپسی ہوجائے گی، بی اے پی کے اراکین نے رابطے شروع کردیے ہیں، اپوزیشن کی تحریک اعتماد ناکام ہوجائے گی، قوم سے وعدہ کیا تھا کبھی کسی کے سامنے جھکوں گا نہیں۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ، دھمکی آمیز خط اور ق لیگ کو وزارت پنجاب دینے سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،پرویز الٰہی کی امیدوار وزیراعلیٰ نامزدگی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
خفیہ مراسلے سے متعلق حکومتی مئوقف پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔
اجلاس میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے پر سوالات پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار نے بڑے احسن انداز میں پارٹی منشور کو آگے بڑھایا۔ ق لیگ کو وزارت اعلیٰ پنجاب دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا گیا، بڑے مقاصد کیلئے مشکل اور بڑے فیصلے کرنے پر پڑتے ہیں۔
انہوں نے پارٹی ترجمانوں کو گائیڈلائنز دیں کہ دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا،خط میں براہ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے، جیسے ہی خط موصو ل ہوا فوری تحریک عدم اعتماد پیش ہوگئی، خط میں دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں، خط چیف جسٹس کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش کردی ہے، خط چیف جسٹس کو دکھانے کا مقصد حقیقت کو آشکار کرنا ہے، خارجہ پالیسی کے پیش نظر خط زیادہ لوگوں کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتے، پاکستان میں ہمیشہ عالمی طاقتیں حکومتوں پر اثر انداز ہوتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک اعتماد ناکام ہوجائے گی، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین کی جلد واپسی ہوگی، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین نے رابطے شروع کردیے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…