لاہور(قدرت روزنامہ) قذافی سٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں صرف تین اوورز میں 24 رنز دینے پر کرکٹ شائقین فاسٹ بائولر حسن علی کی باؤلنگ سے خوش نہیں ہوئے . آسٹریلین اوپنر ٹریوس ہیڈ، جو زبردست فارم میں نظر آرہے تھے، نے حسن علی کو پانچ چوکے مار کر آسٹریلیا کے لیے سکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل پوسٹ کرنے کے لیے جاندار آغاز فراہم کیا .
شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں پاکستان کے لیے باؤلنگ کا آغاز کرنے والے حسن علی کو باؤنڈری لگنے کے باوجود گیند بازی کرنے دی گئی .
. .