سیاسی حالات معیشت کیلئے خطرہ قرار اکنامک اپ ڈیٹ اینڈآئوٹ لک رپورٹ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ اینڈآئوٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق معیشت5فیصد شرح نمو کی جانب مضبوطی سے بڑھ رہی ہے تاہم سیاسی حالات معیشت کیلئے خطرات پیدا کررہے ہیں۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ مہنگائی اورکرنٹ اکائونٹ خسارے کا دبا ئوتاحال برقرارہے اور رواں ماہ مہنگائی ساڑھے9سے ساڑھے11 فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران ڈالر26.34 روپے مہنگا ہوا اور جولائی تا جنوری مالی خسارہ 1862 ارب روپے رہا،برآمدات میں28فیصداضافہ اورحجم20ارب 60 کروڑ ڈالر رہا۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ درآمدات49 فیصد اضافے سے 47.9 ارب

ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں6.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1 ارب25 کروڑ ڈالر رہی۔اکنامک اپ ڈیٹ اینڈآئوٹ لک کے مطابق ٹیکس ریونیو میں30.4 فیصد اضافہ ہوا اور3802 ارب روپے جمع ہوئے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

5 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

5 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

6 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

6 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

7 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

7 hours ago