اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کر نے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وسیم اکرم ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس پرخود وسیم اکرم نے بھی حیران کا اظہار کیا . سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم میں کیوں ٹرینڈ کر رہاں ہوں لیکن چلیں میرا ٹوئٹ بھی اس میں شامل کرلیں .
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جب عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تو انہوں نے انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیا تھا اور اس
کے بعد مختلف موقعوں پر بھی وزیراعظم عثمان بزدار کو اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے رہے ہیں اور جب انہوں نے ان سے استعفیٰ لیا تو سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں آگیا . سوشل میڈیا پر اس حوالے سے میمز بھی گردش کر رہی ہیں جن میں سے چند یہ ہیں .
. .