پاکستان کو ایک بڑے ملک سے پیغام آیا تھا کہ روس کا دورہ نہ کیا جائے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک بڑے ملک سے پیغام آیا تھا کہ روس کا دورہ نہ کیا جائے۔جس پر پاکستان کا موقف تھا کہ روس کا دورہ دو طرفہ تعلقات کا ہے۔یہ انکشاف انہوں چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جنگ اخبار کے مطابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جس بڑے ملک سے پیغام آیا تھا اسے ہم نے سمجھایا کہ روس کے دورے کی نوعیت دو طرفہ تعلقات ہیں۔
دورہ روس پر بڑے ملک کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ،انہوں نے کہا کہ کسی کو اقتدار میں لانا یا اتارنا عوام کی ذمہ داری ہوتی ہے۔کوئی دوسرا ملک یہ فیصلہ نہیں کر سکتا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تاہم یمن سے متعلق کوئی کردار ادا کر سکے تو سعودی اتحاد تائید کرے گا۔

حکومت آئی تو کوشش تھی کہ خارجہ پالیسی باوقار اور آزاد ہو۔

خیال رہے کہ چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی کی خصوصی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گئے ۔ وزیر خارجہ اپنے تین روزہ دورے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس اور ٹرائیکا پلس اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ وزیر خارجہ افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کے حوالے سے شرکاء کو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے ۔
اس دورے کے دوران وزیر خارجہ، سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔اس کے علاوہ روس کے وزیر خارجہ، سرگء لیوروف اور ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ ء خیال کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ چین، پاکستان کے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

Recent Posts

حکومت کا ایف بی آر کو سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سمگلنگ میں…

5 mins ago

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

1 hour ago

چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ…

1 hour ago

میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 خوارج ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز کا خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر…

1 hour ago

ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز بڑے سرمایہ کار…

2 hours ago

آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار

دبئی(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ…

2 hours ago