(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک سے مقابلے کے لئے یوٹیوب نے صارفین کو لاکھوں کا فائدہ دینے کی ٹھان لی۔ اب یوٹیوب شارٹس بنائیں اور دس سے 20 لاکھ ماہانہ تک کمائیں۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے کئی ممالک میں شارٹس ایپ کیلئے دس کروڑ ڈالر کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ اس سے یوٹیوب کے تخلیق کار شارٹس کے ذریعہ ہر مہینے 100 ڈالر سے لے کر 10 ہزار ڈالر تک کی کمائی کرسکتے ہیں۔ یہ ادائیگی یوٹیوب شارٹس کے ویوز اور انگیجمنٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت، برازیل، جاپان، روس، برطانیہ، امریکہ، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، انڈونیشا اور میکسیکو کے لئے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں اور امید ہے پاکستان بھی اس فہرست میں جلد ہی شامل ہوجائے گا۔
پاکستانی صارفین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں یوٹیوب حکام سے بات چیت کرے۔ یوٹیوب کے چیف بزنس افسر رابرٹ کنکل نے کہا ہے کہ ہر مہینے ہم اس دس کروڑ ڈالر کے فنڈ سے ادائیگی کا دعوی کرنے کیلئے ہزاروں تخلیق کاروں تک پہنچیں گے۔ یہ فنڈ یوٹیوب شارٹس کیلئے مونیٹائزیشن ماڈل بنانے میں مدد کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ صرف یوٹیوب شارٹس تک محدود نہیں کوئی بھی تخلیق کار اس کاحصہ بن سکتا ہے، یادرہے کہ تخلیق کاروں یا کرئیٹرز کو ہی یوٹیوب پر اشتہارات سے ہونے والی کمائی کا سب سے زیادہ حصہ ملتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…