اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے 3 اہم پیشگوئیاں کر دی ہیں . انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تین پیش گویئاں کررہا ہوں جو وقت ثابت کردے گا میں غلط تھا یا اے دوست تم،انہوں نے پہلی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی .
دوسری یہ کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی جبکہ علیم خان وزیراعلی پنجاب ہوں گے .
ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے ووٹ 182 تک پہنچ گئے، ناراض اراکین کے بنا بھی عدم اعتماد کامیاب ہو گی، ہمارے مولاجٹ وزرا اور خوشامدیوں نے میرے کپتان کی حکومت گرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بشری بھابھی نے مجھے دور رکھا سب دور ہوگئے، نارض اراکین قائد ایوان کواعتماد کاووٹ دیں گے لہذا نااہل نہیں ہوں گے .
دوسری جانب ق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا ہے ، معاہدے کی توثیق کے بعد میڈیا کوتفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا . اسی حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ایم کیوایم پاکستان کے مطالبات مان لیے ہیں ، تمام پارٹیوں نے ہمارے مسائل کے حل پر اتفاق کیا ہے ، رابطہ کمیٹی کی توثیق کے بعد تفصیلات سامنے رکھیں گے .
ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے ، پیپلز پارٹی کی سی ای سی اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے شام 4 بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا . اس سے پہلے ایم کیو ایم اور ن لیگی کی مشاورت بھی مکمل ہوئی جس کے بعد حکومتی اتحادی جماعت کے تمام مطالبات مان لیے گئے ، مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو صوبے اور وفاق میں جائز قرار دیتے ہوئے ان مطالبات کو تسلیم کرلیا اور دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ جو بھی معاملات طے ہوں گے انہیں تحریری شکل دی جائے گی .
. .تین پیش گویئاں کررہا ہوں …وقت ثابت کردے گا میں غلط تھا یا اے دوست تم !!
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 29, 2022
تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی !!!
ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی !!!
علیم خان وزیراعلی پنجاب ہوں گے !! @abdul_aleemkhan