انڈین ویرئنٹ کے باوجودبھارت ریڈ لسٹ سےآؤٹ،پاکستان برقرار۔۔برطانیہ کاامتیازی سلوک


(قدرت روزنامہ) برطانوی حکومت نے نئی ٹریول لسٹ جاری کر دی،انڈین ویرئنٹ کے باوجودبھارت کرونا ریڈ لسٹ سےباہرآگیا، پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پاکستان سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ بھارت، بحرين، قطر اور متحدہ عرب امارات ريڈ لسٹ سے امبر لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ 7ممالک آسٹریا، سلووینیا، سلوواکیہ، لٹویا، رومانیہ اور ناروے کو گرین لسٹ میں شامل کیا گیا ہے,برطانوی حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالی ٹریول لسٹ میں تبدیلوں کا اطلاق 8اگست سے ہوگا۔

واضح رہے کہ چار ماہ قبل 2اپریل کو برطانیہ نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے معاملے پر برطانوی حکومت سے نظرثانی کی درخواست بھی کی تھی۔رپورٹس کے مطابق ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاؤنڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1,430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔

Recent Posts

سبی ضمنی انتخابات ، 3روز کیلئے ایف سی تعینات کردیا الیکشن کمیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…

5 mins ago

پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…

12 mins ago

بلوچستان کے حالات فیصلہ ساز قوتوں کے خلط اقدامات کی وجہ سے خراب ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…

18 mins ago

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

29 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

44 mins ago

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

58 mins ago